Time 31 مارچ ، 2025
پاکستان

پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک

مہندی، چوڑیوں، دیدہ زیب لباس سے لے کر مٹھائی اور سویوں تک پاکستان میں غیر ملکی نمائندے بھی عید کی خوشیوں میں خوش ہوگئے۔

پاکستان میں جاپان کے سفیر نے بھی پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دی اور اردو میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ادھر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم العرابی نے عید پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ روس کے سفیر کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا گیا جبکہ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا  نے عید کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی۔

عید کے موقع پر کراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سے بھی مختلف زبانوں میں عید کی مبارکباد اور خوشیوں بھرے دن پرسکون اور برکت سمیت نیک خواہشات کا پیغام دی گئی۔

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے کہاکہ عید امید، ہمت اور فیضان کےحصول کا موقع ہے، ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم جائے۔

مزید خبریں :