Time 01 اگست ، 2023
دنیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

تمام متعلقہ ممالک مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے میں پاکستان سے تعاون کریں: سلامتی کونسل/ فائل فوٹو
تمام متعلقہ ممالک مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے میں پاکستان سے تعاون کریں: سلامتی کونسل/ فائل فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حکومت پاکستان اورجاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

سلامتی کونسل نے کہا ہےکہ تمام متعلقہ ممالک مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے میں پاکستان سے تعاون کریں، دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ، بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔

باجوڑ دھماکا

خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکہ میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

مزید خبریں :