کھیل
04 جنوری ، 2013

بھارتی انتہا پسندوں کا شدید رد عمل، جاوید میانداد کا نئی دہلی نہ جانیکا فیصلہ

بھارتی انتہا پسندوں کا شدید رد عمل، جاوید میانداد کا نئی دہلی نہ جانیکا فیصلہ

ممبئی … بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ویزا جاری کئے جانے پر کانگریس اور شیو سینا کے اعتراض کے بعد جاوید میانداد نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم شیو سینا اور کانگریس نے جاوید میانداد کو ویزا دینے پر اعتراض اور اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پاکستانی مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے پاک بھارت آخری ون ڈے دیکھنے کیلئے نئی دہلی نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارت میں کانگریس اور انتہا پسند تنظیم کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد انڈر ورلڈ ڈان داوٴد ابراہیم کے سمدھی ہیں اس لئے وہ بھارت نہیں آسکتے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے جاوید میانداد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ عہدیدار ہونے پر ویزا جاری کیا تھااور انہیں پاک بھارت سیریز کا تیسرا ون ڈے دیکھنے 6 جنوری کو نئی دہلی جانا تھا مگر اب جاوید میانداد نے بھارت جانے کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔

مزید خبریں :