Time 03 اگست ، 2023
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہوگا، پاکستان اور ملائیشیا مد مقابل ہونگے

بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج 3میچز کھیلے جائیں گے /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج 3میچز کھیلے جائیں گے /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی آج سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگی جس میں پاکستان اور ملائیشیا مدمقابل ہوں گے۔

بھارت کے شہر چنئی میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کو پریکٹس کے لیے ایک ہی دن ملا جس میں اس نے ڈبل ٹریننگ کی۔

کھلاڑیوں نے پہلے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی جس کے بعد  رات میں فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی،  ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے پنالٹی شوٹ آؤٹ کی بھی خاص ٹریننگ کی جب کہ پریکٹس میچ کے علاوہ مختلف ڈریلز بھی کیں۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج 3میچز کھیلے جائیں گے جہاں جاپان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا، پاکستان ٹیم ملائیشیا کے مدمقابل ہوگی جب کہ بھارت چین کے خلاف میچ کھیلے گا۔

مزید خبریں :