04 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اسفند یار ولی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماوٴں نے عزم ظاہر کیا کہ جمہوری عمل میں ڈالی جانے والی کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ملک میں مستحکم جمہوریت کا قیام ہے، اتحادی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ جمہوری عمل میں ڈٓلی جانے والی کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے۔