04 جنوری ، 2013
کراچی…ڈی آئی جی پولیس سندھ نے کہا ہے کہ سراج تالپوراورشاہ رخ جتوئی کے گھروں کوسیل کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرہم نے ذیل پاک سیمنٹ فیکٹری سیل کر نے کے لیے ٹیم روانہ کردی،کراچی،حیدرآباد،سکھر،بدین میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے ہیں،12افرادکوحراست میں لیاہے،مزید تفتیش جاری ہے،ادھر معلوم ہوا ہے کہ 10دن تک کچھ نہ کرنیوالی کراچی پولیس نے اسلام آبادمیں جمعہ کو ملزم کی تلاش میں چھاپا مارا۔اب بتایا جارہا ہے کہ 10دن سے سو ئی ہوئی پولیس سپریم کورٹ کی برہمی پربوکھلاگئی ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نامزدملزمان گرفتارکرنے کے بجائے پولیس بااثرلوگوں کی نوکری کرتی رہی۔تحقیقات کے بجائے کراچی پولیس نے اندھیر ے میں تیرچلاناشروع کردیے ہیں۔