Time 07 اگست ، 2023
پاکستان

راولپنڈی: اسپتال میں ڈکیتی کے دوران میڈیکل اسٹور کا ملازم جاں بحق

نجی اسپتال میں دوران ڈکیتی شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر سی پی اوخالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا/ فائل فوٹو
نجی اسپتال میں دوران ڈکیتی شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر سی پی اوخالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا/ فائل فوٹو

راولپنڈی کی ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی اسپتال میں ڈکیتی کے دوران میڈیکل اسٹور کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مزاحمت پر فائرنگ سے میڈیکل اسٹورکا ملازم جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 6 ڈاکو اسپتال میں لوگوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب نجی اسپتال میں دوران ڈکیتی شہری کے جاں بحق ہونے کےواقعے  پرسی پی اوخالد ہمدانی   نے  نوٹس لے لیا۔

سی پی اونے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب  کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کاحکم ے دیا۔

مزید خبریں :