Time 04 اگست ، 2023
جرائم

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ڈاکو شہری کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نرگس بلاک اقبال ٹاؤن میں ڈاکو متاثرہ شہری خالد کے گھر داخل ہوئے اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنالیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری خالد کے مطابق ڈاکوؤں نے اس کی اہلیہ کو سر میں پستول کے بٹ مار کر اسے زخمی بھی کر دیا۔

پولیس اورفرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی بھٹائی کالونی میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر رنگ اور پالش کا کام کرنے والے مزدور کو گلہ کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :