دلچسپ و عجیب
05 جنوری ، 2013

امریکا: فضائی بلندیوں میں اُڑتا سپر مین لوگوں کی توجہ کا مر کز بن گیا

امریکا: فضائی بلندیوں میں اُڑتا سپر مین لوگوں کی توجہ کا مر کز بن گیا

واشنگٹن…این جی ٹی…آسمان کی بلندی پر آزادانہ اُڑتے پرندے تو سب ہی دیکھتے ہیں لیکن امریکہ میں دریا کے اُوپر کھلی فضامیں اُڑتے ہالی ووڈ فلم سپرمین کے مر کزی کردار نے شہر بھر کے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔در حقیقت یہ کوئی حقیقی سپرمین نہیں بلکہ سپرمین کی ظاہری جسامت اور شکل کا تخلیق کردہ ریموٹ کنٹرول روبوٹ تھا جسے اس کے مو جد نے عارضی طور پر کھلی فضامیں اُڑنے کیلئے چھوڑ دیا۔اس سپرمین کے اُڑن کھٹولے کو دیکھ کہ کسی نے اسے پرندے تو کسی نے جہاز کہا لیکن حقیقت میں یہ سپرمین کی شکل کا اُڑنے والا رو بو ٹ تھا جس نے اپنی انفرادیت سے سب کو حیران کر دیا۔

مزید خبریں :