Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

وزیراعظم سے کل ملاقات ہوگی، ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے: اپوزیشن لیڈر

ابھی تک میری وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میرے تین نام 90 فیصد فائنل ہو گئے ہیں: راجہ ریاض— فوٹو:فائل
 ابھی تک میری وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میرے تین نام 90 فیصد فائنل ہو گئے ہیں: راجہ ریاض— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ساتھیوں کی مشاورت سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اب حکومتی اتحادی جماعتوں میں نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

اتحادی جماعتوں نے نگران وزیراعظم کیلئے اپنے اپنے نام تجویز کیے ہیں تاہم آئینی طور وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ہی حتمی ناموں کیلئے مشاورت کریں گے۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ ابھی تک میری وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جارہا ہے نواز شریف نے نام فائنل کر لیا آپ سےمشاورت بے معنی ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ جو مرضی کہہ لیں میری اپنی سوچ ہے، ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اورکل وزیراعظم سے ملاقات ہو گی۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے تین نام 90 فیصد فائنل ہو گئے ہیں۔

ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا نگران وزیراعظم کوئی جج یا جنرل ہوگا؟  تو راجہ ریاض  کا کہنا تھاکہ میرے تینوں نام بس پاکستانی ہوں گے۔

مزید خبریں :