05 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور اور مردان میں آج سے شروع ہو نے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پشاور ذیشان سکندر نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پشاور میں اج سے تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہونا تھی جس کے دوران آٹھ لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقر ر کیا گیا تھا تاہم اب یہ مہم 14 جنوری سے شروع کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مہم ملتوی کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات نہیں ہیں بلکہ تکنیکی وجوہات ہیں جن میں ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام ، پولیو ٹیموں کو تحفظ کی فراہمی کیا قدامات شامل ہیں۔ انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مردان میں بھی اج سے انسداد پولیو مہم شروع نہیں کی جا سکی۔مہم کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔دوسری طرف صوبائی حکومت نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تاکہ انسداد پولیو مہم سے متعلق رکارڈ مرتب کیا جا سکے اور مہم مانیٹر کی جا سکیں۔