Time 11 اگست ، 2023
پاکستان

غیر سیاسی کابینہ: نگران وزیراعلیٰ کے پی کو مزید 8 کابینہ اراکین کے استعفے موصول

نگران وزیراعلیٰ نئی کابینہ کے لیے غیر سیاسی شخصیات کا انتخاب کریں گے/ فائل فوٹو
نگران وزیراعلیٰ نئی کابینہ کے لیے غیر سیاسی شخصیات کا انتخاب کریں گے/ فائل فوٹو

پشاور : نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کابینہ کے مزید 8  اراکین کے استعفے موصول ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کابینہ اراکین کے استعفے منظوری کے لیے گورنر کو بھیجیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں 16 وزرا ،5 مشیر اور 6 معاونین خصوصی شامل تھے، گزشتہ روز کابینہ کے 19 ارکان کے استعفے موصول ہوئےتھے۔

نگران وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کابینہ اراکین سے استعفے مانگے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نئی کابینہ کے لیے غیر سیاسی شخصیات کا انتخاب کریں گے اور صوبے کی نئی نگران کابینہ کا اعلان ایک ہفتے میں کیا جائے گا۔


مزید خبریں :