11 اگست ، 2023
ٹانک میں سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کے بھائی حبیب محسود کو اغواکے بعد قتل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق سابق آئی جی کے بھائی کو پتھر پل کے قریب سے اغوا کیاگیا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ اغوا کاروں نے حبیب محسود کو منزئی کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ڈرائیوربھی اسپتال میں دم توڑگیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھاکہ پولیس کی بھاری نفری اغوا کاروں کی تلاش میں ہے۔