پی پی کا سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئےجسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر غور

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے— فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے— فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام زیرغور ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

اسمبلی تحلیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ کیلئے صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئےجسٹس (ر) مقبول باقر کے نام زیر غور ہے۔

اس سے قبل ممتاز علی شاہ کا نام بھی سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے سامنے آچکا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے شعیب احمد صدیقی اور یونس ڈھاگا کے نام سامنے آچکے ہیں جبکہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے مذاکرات میں ڈاکٹر صفدرعباسی کے نام پر بھی مشاورت کی گئی تھی

مزید خبریں :