Time 15 اگست ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور اب تک اس درخواست پر 47 سماعتیں ہو چکی ہیں— فوٹو:فائل
گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور اب تک اس درخواست پر 47 سماعتیں ہو چکی ہیں— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ میں شامل ہوں گے۔

گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور اب تک اس درخواست پر 47 سماعتیں ہو چکی ہیں۔

سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی اور عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

مزید خبریں :