Time 16 اگست ، 2023
کھیل

سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن پلیئنگ الیون کے حوالے سے کلیئر ہیں: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم

مڈل اوورز میں اٹیکنگ ہونا ہے، ہمیں مڈل آرڈر میں مشکل رہی ہے اور اس پر کام کیا ہے: گرانٹ بریڈ برن__فوٹو: فائل
مڈل اوورز میں اٹیکنگ ہونا ہے، ہمیں مڈل آرڈر میں مشکل رہی ہے اور اس پر کام کیا ہے: گرانٹ بریڈ برن__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن پلیئنگ الیون کے حوالے سے کلیئر ہیں۔

ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھیل تبدیل ہو رہا ہے اور اس کےمطابق ہم نے پلان بھی کیا ہے، پاکستان کے اسٹائل کی جھلک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نظر آئی۔

گرانٹ بریڈ برن کے مطابق آنے والی سیریز میں بھی اسی طرح کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے، مکی آرتھر کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ان کا نہ ہونا مشکل یا چیلنجنگ نہیں ہے،ہم روزانہ رابطہ کرتے ہیں، وہ ہمارا حصہ ہیں ہمیں کوئی مشکل نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مکی آرتھر 23 اگست کو ٹیم جوائن کر رہے ہیں،  وہ بھارت کے خلاف میچ تک ہمارے ساتھ ہوں گے، مکی آرتھر ورلڈ کپ، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ساتھ ہوں گے۔

ہیڈ کوچ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن پلیئنگ الیون کے حوالے سے کلیئر ہیں، مڈل اوورز میں اٹیکنگ ہونا ہے، ہمیں مڈل آرڈر میں مشکل رہی ہے اور اس پر کام کیا ہے، مڈل اوررز میں رنز بنانے اور رنز روکنے پر کام کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انضمام الحق جیسے تجربہ کار کا ساتھ ہونا بہت اچھا ہے،  ہم  نے اکٹھے کام کیا ہے، ہم اس سے خوش ہیں کہ حالیہ کیمپس میں کھلاڑیوں نے جس طرح کام کیا ہے، ہم صرف ایک میچ پر فوکس کرتے ہیں، ابھی افغانستان کے خلاف میچ پر نظر ہے۔

بریڈ برن کے مطابق افغانستان ٹیم ٹف ٹیم ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں،کھلاڑی کرکٹ کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹرز ہنڈرڈاوڑ ایل پی ایل میں کھیلے، کرکٹرز کا مسلسل کھیلتے رہنا بہت اچھی بات ہے،کھیلنے کے اسٹائل کے حوالے سے ہمارا مائنڈ سیٹ بہت کلیئر ہے۔

 فہیم اشرف سے متعلق انہوں نے کہا کہ فہیم کا ون ڈے کرکٹ میں آنا اچھی بات ہے، آل راؤنڈر سے امید ہے کہ وہ گیم کو فنش کریں گے،  افتخار احمد ،شاداب خان، نواز کو اعتماد دینا ہے، ہمارے پاس اچھے آپشنز ہیں، سری لنکا کی کنڈیشنز مشکل نہیں ہوں گی، اٹیکنگ اپروچ ہی اپنائیں گے۔

مزید خبریں :