Time 18 اگست ، 2023
پاکستان

مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی/ فائل فوٹو
نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر نیب کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے اور وزیراعظم کے سابق مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

نیب نے احد چیمہ پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام عائد کیا ہے جس میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 اگست کو نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :