Time 20 اگست ، 2023
صحت و سائنس

ڈی آئی خان کے سرکاری اسپتال میں انستھیزیا کی زیادہ مقدار سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور  پر  انستھیزیا کی زیادہ مقدار کے باعث نو جوان کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتی محمود میموریل اسپتال میں حسین علی نامی نوجوان ناک کے معمولی آپریشن کیلئے گیا لیکن مبینہ طور  پر انستھیزیا کی غیر ضروری مقدار کے باعث دنیا سے کوچ کرگیا۔

سرکاری اسپتال کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر عمر علی کا کہنا ہے کہ انستھیزیا اسپیشلسٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ کام عام ٹیکنیشن اور کچھ پریکٹسنگ ڈاکٹرز نبھاتے ہیں، نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر  ڈاکٹرز پر مشتمل 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔

 نوجوان حسین علی کے گھر تعزیت کیلئے جب سابق ایم پی اے احمد کریم پہنچے تو لواحقین نے ان سے مطالبہ کیا حسین علی تو چلا گیا لیکن اس قسم کے مزید سانحات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :