21 اگست ، 2023
صدرپاکستان کی جانب سے دو اہم بلز پر دستخط کی تردید پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کے سرمایہ کاروں کی احتیاط کا درجہ بڑھا گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کم ہوا ہے۔ 100 انڈیکس کاروباری دن میں 801 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کر کے 47 ہزار 447 پر بند ہوا ہے۔
معاشی تجزیہ نگار طاہر عباس کہتے ہیں کہ نگران حکومت آنے کے بعد سرمایہ کار ان کی کارگزاری دیکھنے کیلئے محتاط ہوئے تھے تاہم اس کے بعد پیش آئے واقعات خصوصاً صدرپاکستان کے معاملے نے سرمایہ کاروں کی احتیاط کا لیول اور بڑھا دیا ہے۔ بازار کا کاروباری حجم کم ہونا اس کی نشاندہی کرتا ہے۔
بازار میں آج 21 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 373 ارب روپے ہے۔