لاہور: مین ہول میں گرنے سے 2 افراد کی جان چلی گئی

واسا ملازم اشرف مین ہول میں گرا تو راہگیر اکرم بھی بچانےکی کوشش میں اندر گرگیا: پولیس—فوٹو: فائل
واسا ملازم اشرف مین ہول میں گرا تو راہگیر اکرم بھی بچانےکی کوشش میں اندر گرگیا: پولیس—فوٹو: فائل

لاہور:کاہنہ کے علاقے میں مین ہول میں گرنے سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق رنگ روڈ گجومتہ میں واسا ملازم اشرف مسیح مین ہول کی صفائی کررہا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اشرف مین ہول میں گرگیا، راہگیر اکرم بھی بچانےکی کوشش میں اندر گرگیا اسی اثنا میں دونوں افراد مین ہول میں ڈوب کردم توڑ گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مزید خبریں :