پاکستان
23 فروری ، 2012

میمو کمیشن کا اجلاس: ویڈیو لنک پر ججز کی سرگوشیاں لندن میں سنی گئیں

میمو کمیشن کا اجلاس: ویڈیو لنک پر ججز کی سرگوشیاں لندن میں سنی گئیں

اسلام آباد … ٹیکنالوجی ہے تو جدید دور کا شاہکار مگر خطرناک بھی ہے۔ وڈیو لنک پر میمو کمیشن کی کارروائی کے دوران ججز جب آپس میں بات کرتے رہے تو ان کی سرگوشیاں لندن میں سنی گئیں، میمو کمیشن کا اجلاس شروع ہوا تو منصور اعجاز نے کہا کہ میرے مذہب کے بارے میں بے جا اعتراض کئے جارہے ہیں، میں الحمد اللہ مسلمان ہوں۔ منصور اعجازنے اس موقع پر کمیشن کو کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر سنایا۔ سماعت کے دوران جب ججز آپس میں بات کر رہے تھے تو میاں نواز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے کہا آپ ججز آپس میں بات کریں تو پہلے مائیک بند کر لیا کریں، قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کتنا وقت ہماری باتیں سنتے رہے، یہ بات اب بتا رہے ہیں، جس پر مصطفی رمدے نے کہا کہ انہوں نے کچھ نہیں سنا، صرف سرگوشیوں کی آواز آئی۔ سماعت کے دوران منصور اعجازکو ان کی اہلیہ کی جانب سے موبائل پر میسج بھی آیا،منصور اعجاز نے کمیشن سے اجازت لے کر اہلیہ کو جواب دیا ۔

مزید خبریں :