23 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس اور ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس اور احمد شجاع پاشا کے درمیان خفیہ ملاقات رواں ماہ ہوئی ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان اور امریکی جنرلز کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشت گردی میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین اور ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنا چاہتا ہے۔