07 جنوری ، 2013
لاس اینجلس…ہالی وڈکی نئی سسپنس ہاررفلم” ٹیکساس چین سا“ نے دوکروڑتین لاکھ ڈالرکابزنس کرکے باکس آفس پرقبضہ جمالیا۔ٹیکساس چین سا تھری ڈی اِس سیریزکی ساتویں فلم ہے،جس کی کہانی ایک پراسرارگھرکے گرد گھومتی ہے۔ایک خاتون اپنے آبائی گھرواپس آتی ہے،جہاں خوں آشام آدم خورکردارلیتھرفیس نمودارہوتاہے اور خوف ،دہشت اورسسپنس کانہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔ تشدداورقتل کے واقعات پرمبنی اِس فلم نے پہلے تین روزمیں دوکروڑتین لاکھ کابزنس کرلیاہے۔”دجنگو ان چینڈ “نے دوکروڑڈالرکمائے اوردوسرے نمبرپررہی جبکہ ”دی ہوبٹ این اَن ایکس پیکٹڈجرنی“ ایک کروڑپچھترلاکھ کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبرپررہی۔