07 جنوری ، 2013
ممبئی…این جی ٹی…اپنی قاتلانہ اداوٴں اور سحر انگیز آنکھوں سے لوگوں کو مسحور کردینے کی صلاحیت رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسوآج اپنی34ویں سالگرہ منارہی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہور بپاشا 7جنوری 1979 ء کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ صرف 17سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے والی بپاشا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز2001میں فلم" اجنبی"سے کیا۔اْس کے بعد بپاشا نے راز، جسم،فٹ پاتھ، نو انٹری،پھر ہیرا پھیری،کارپوریٹ،دھوم2،ریس،بچنا اے حسینو ، لمحہ اور”دم مارو دم“ ،پلےئرز،جوڑی بریکرز اور راز تھری جیسی مختلف موضاعات کی فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے اور اداکاری کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔بپاشا کی آنے والی فلموں میں اْ ن کی ہالی ووڈکی پہلی فلم Singularity، ریس2 ،آتما اور نو اینٹری میں اینٹری شامل ہیں جو اسی سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔