26 اگست ، 2023
کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے باپ ملزم رفیق شیخ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جو مقتولہ لاریب کا والد ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں بتایا کہ لاریب اور حسن وقار کالج کے دوست تھے اور دونوں کی دوستی کا کچھ روز قبل علم ہوا،گزشتہ صبح گھر کے باہر ایک سفید رنگ کی ڈبل کیبن نظر آئی، گاڑی میں میری بیٹی اور ایک لڑکا موجود تھا جسے دیکھ کر میں نے دونوں پر اپنے اسلحے سے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور قتل کا مقدمہ مقتول حسن کے بھائی احسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مقتولہ کے 2 بھائیوں اور باپ کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول برآمد کیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولی کے 5 خول فرانزک کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں گرفتار ملزم کے دوبیٹے دانیال شیخ اور دراب شیخ مفرور ہیں۔