23 فروری ، 2012
لندن … امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، جن میں تعطل یقینا آیا ہے، حنا ربانی کھر سے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، دونون ممالک کے تعلقات میں یقینا تعطل آیا ہے اور مذاکرات سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر سے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستانی حکومت امریکا سے تعلقات پر پارلیمنٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔ ہلیری کلنٹن نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے متعلق بہت سی باتیں کہی جارہی ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی صحیح تصویر پیش نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر سے آج کی ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستے کھلے۔