پاکستان

موبائل فون پیچنگ اور ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

18اگست کو ملزم ذیشان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ایک موٹرسائیکل سوار سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقد رقم چھین لی تھی_فوٹو: فائل
18اگست کو ملزم ذیشان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ایک موٹرسائیکل سوار سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقد رقم چھین لی تھی_فوٹو: فائل

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر انٹیلی بیسڈ آپریشن میں اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور موبائل پیچنگ میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان کے مطابق 18 اگست کو ملزم ذیشان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ایک موٹرسائیکل سوار سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقد رقم چھین لی تھی، ملزم نے چھینا ہوا موبائل فون اپنے ساتھی ملزم صغیر کو فروخت کیا۔

اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔

 ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم ذیشان نے اورنگی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن اور گردونواح میں ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتوں میں 150 سے زائد موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ 

دوران تفتیش ملزم صغیر نے 80 سے زائد موبائل فونز کی پیچنگ کا اعتراف کیا ہے جب کہ  ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :