Time 29 اگست ، 2023
پاکستان

پنجاب انتخابات: 14 مئی کو الیکشن کروانے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی— فوٹو:فائل
الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہونگے جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھاکہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :