30 اگست ، 2023
کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے سالانہ مرمت کیلئے 5 ماہ تک کیلئے جزوی بند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے رن وے 25 ایل کو مختلف اوقات میں بند کیا جائے گا، رن وے 25 آر کو پروازوں کی آمدورفت کیلئے متبادل کے طور پر استعمال کیا جائےگا۔
رن وے نمبر 25 ایل دن میں ایک سے 2 گھنٹوں کیلئے بند کیا جائے گا اور اس دوران متبادل رن وے 25 آر کو پروازوں کی آمدورفت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رن وے کی بندش کے حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔