پاکستان
07 جنوری ، 2013

طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہئے، فضل الرحمان

طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہئے، فضل الرحمان

پشاور … جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خون خرابے کے باوجود طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت براہ راست بات نہیں کرسکتی تو قبائل عمائدین کا پلیٹ فارم موٴثرہوسکتا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی کو ایم ایم اے میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ایم ایم اے جلد بحال ہوگی۔ علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے، تاہم اگر کسی شخص نے آئین سے ماوراء اقدام کیا تو تمام جماعتیں مل کر نظام کا دفاع کریں گی۔

مزید خبریں :