پاکستان
07 جنوری ، 2013

بے نظیر قتل کیس: مارک سیگل نے آنے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا

بے نظیر قتل کیس: مارک سیگل نے آنے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا

راولپنڈی … بے نظیر قتل کیس میں اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے پاکستان آنے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا۔ ایف آئی اے کی درخواست کے مطابق امریکی صحافی مارک سیگل پاکستان آنے کے بجائے وڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل نے پاکستان آنے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مارک سیگل کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں :