پاکستان

شہریوں کو جعلی ورک ویزوں پر اٹلی بھجوانے والے 2 ملزمان ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

ملزمان کی گرفتاری اولڈ سٹی ایریا کی جنریٹر مارکیٹ کراچی سے عمل میں آئی ہے : ترجمان ایف آئی اے/فوٹوف جیو نیوز
 ملزمان کی گرفتاری اولڈ سٹی ایریا کی جنریٹر مارکیٹ کراچی سے عمل میں آئی ہے : ترجمان ایف آئی اے/فوٹوف جیو نیوز  

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)  کے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی نے 2 الگ الگ کاروائیوں کے دوران شہریوں کو جعلی ویزوں پر بیرون ملک بھجوانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول اوستو کو مطابق انسانی اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری اولڈ سٹی ایریا کی جنریٹر مارکیٹ کراچی سے عمل میں آئی ہے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیش احمد اور سعدی احمد شامل ہیں، دونوں  ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر جعلی ویزے فروخت کرنے میں ملوث تھے،  ملزم شیش احمد ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ شیش احمد کے خلاف اس سے پہلے بھی مقدمہ درج تھا،ملزمان اٹالین ایمبیسی کی جعلی دستاویزات بنانے میں بھی ملوث تھے۔

 ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ  ملزمان نے شہریوں سے اٹلی کے ورک پرمٹ کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے تاہم گرفتاری کے بعد  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :