پاکستان
07 جنوری ، 2013

اے این پی کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اے این پی کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پشاور … عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے قومی سیاسی قیادت کی آ ل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، جماعت اسلامی اور ن لیگ نے اے پی سی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این پی نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، کانفرنس میں مسلم لیگ ن، ایم کیوایم،مسلم لیگ ق ،پی پی پی،جماعت اسلامی،جے یو آئی ف اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات اور شرائط کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد بلور نے کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے بات چیت کی ہے او ر انہوں نے کانفرنس کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے بھی کانفرنس کی حمایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسفندیار ولی نے کانفرنس کے حوالے سے صدر آصف زرداری سے بھی بات چیت کی ہے اور وہ جلد ہی وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، ایم کیوایم کی قیادت اور چوہدری برداران سے بھی بات کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ اس حوالے سے آرمی قیادت سے بھی بات کی جائے گی۔

مزید خبریں :