31 اگست ، 2023
پاکستان بزنس کونسل نے دعویٰ کیا ہےکہ ملک میں لوگوں کے 9 ہزار ارب روپے بینکوں سے باہر پڑے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر اور سونے پر سٹے بازی ہو رہی ہے۔
ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نےکہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں حوالے کے ذریعے کرنسی پاکستان بھجوانےکا رجحان بڑھا ہے، درآمدات پر پابندیوں کو بھی قبل از وقت ختم کیا گیا، اس لیے بھی پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل نےکہا ہے کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہوئی ہے، بھارت کی طرف سے اپنے چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستانی چاول کی طلب بڑھی ہے، اسے برآمد کرکے تین ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔