پاکستان
24 فروری ، 2012

ملتان ضمنی الیکشن:انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہوگئی

ملتان ضمنی الیکشن:انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہوگئی

ملتان … ملتان کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 جنوری کو ہونے جارہے ہیں ،انتخابی مہم جمعرات کی رات بارہ بجے ختم ہوگئی ہے۔ملتان کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 جنوری کو ہونگے ان انتخابات کے لئے ضمنی انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہوگئی ،جمعرات کے روز ان دونوں حلقوں میں 30 سے زائد حصہ لینے والے امیدواروں نے بھرپور طریقے سے اپنی اپنی مہم چلائی دونوں حلقوں میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے سید موسیٰ گیلانی اور ملک لیاقت ڈوگر کا مسلم لیگ ن کے امیدواروں ملک غفار ڈوگر اور شیخ طارق نسیم کے درمیان تصور کیا جارہا ہے ،مہم کے آخری روز مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شریف نے انتخابی مہم کے لئے ملتان میں دو مختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقابلہ ایک ایسی پارٹی سے ہے جنہوں نے قومی اداروں کو کھوکھلا کیا ،دوسری جانب پی پی کے رہنماوٴں کا کہناتھا کہ ملتان سمیت ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے اور ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام ان کو منتخب کرینگے۔

مزید خبریں :