Time 01 ستمبر ، 2023
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 310 پوائنٹس کا اضافہ

حصص بازار میں آج 16 کروڑ شیئرز کے سودے 4 ارب 46 کروڑ روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل
حصص بازار میں آج 16 کروڑ شیئرز کے سودے 4 ارب 46 کروڑ روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 562 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 310 پوائنٹس اضافے سے 45312 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 16 کروڑ شیئرز کے سودے 4 ارب 46 کروڑ روپے میں طے ہوئے جو رواں سال 23 جون کے بعد مارکیٹ کا کم ترین کاروباری حجم رہا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 46 ارب روپے اضافے سے 6762 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :