پاکستان
07 جنوری ، 2013

کسی غیر جمہوری قوت کو انتخابات سبوتاژ نہیں کرنے دینگے،گورنر پنجاب

 کسی غیر جمہوری قوت کو انتخابات سبوتاژ نہیں کرنے دینگے،گورنر پنجاب

لاہور…مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں اور گورنر پنجاب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کسی غیر جمہوری قوت کو آئندہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گورنر ہاوٴس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت مخدوم احمد محمود نے کی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ق،عوامی تحریک،جماعت اسلامی،اے این پی،تحریک انصاف اوراسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے صوبائی صدور نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمہوریت کے تسلسل کو ڈی ریل نہیں کرنے دیا جائے گا،تمام ادارے اور عوام اس بات پر متفق ہیں کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔

مزید خبریں :