02 ستمبر ، 2023
میئر لندن صادق خان نے پاکستان میں اقتصادی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ مغربی ممالک اور اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کریں۔
صادق خان نے برطانیہ اور یورپی یونین سے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد دے گی۔
میئر لندن کا کہنا تھا کھہ پاکستان کو ماضی میں زلزلے اور سیلاب کا سامنا رہا، سب کو ایسے ممالک کی مد دکرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرٹش پاکستانی بیک وقت برطانوی شہری اور مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہیں۔