پاکستان
07 جنوری ، 2013

شدید دھند کے باعث بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وازوں کیلئے بند

شدید دھند کے باعث بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وازوں کیلئے بند

اسلام آباد…اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اندرون و بیرون ملک پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 309منسوخ کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافر ایئرپورٹ سے گھر وں کو واپس چلے گئے۔ وفاقی دارلحکومت کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند ہے اور حد نظر چند میٹر رہ گئی ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث پشاور سے برہان تک موٹروے بند ہے جب کہ برہان سے چکری تک گہری دھند ہے۔جی ٹی روڈ پر پشاور سے اسلام آباد تک شدید دھند اور اسلام آباد سے جہلم تک ہلکی دھند ہے، موٹروے پولیس کے مطابق دھند بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :