07 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی نے صرف 30 منٹ میں 5 بل پاس کر دیئے۔ اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی تاہم حکومت نے کورم پورا کر لیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز پر پانچ بل پیش کئے گئے جنہیں منظور کر لیا گیا۔ ان میں ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی راولپنڈی بل، پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، پنجاب پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل،پنجاب سوشل سروسز بورڈ ترمیمی بل اور لاہور کینال ہیریٹیج پارک بل شامل ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ اگر ملک میں مفاہمت کی سیاست ہوتی تو کینیڈا کا شہری نہ آتا۔ کارروائی کے بعد اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔