پاکستان
07 جنوری ، 2013

سارک ممالک کے 250 صحافی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور…سارک ممالک کے 250 صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ وفد کے ارکان کل لاہور میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور نو جنوری کوواپس روانہ ہونگے ۔واہگہ بارڈر پہنچنے پر سارک ملکوں کے صحافیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈال کرانکا خیر مقدم کیا گیا ۔مہمان صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان دیکھنے کیلئے بیتاب تھے ، انہیں یہاں جو اپنایت ملی ہے وہ اسے بھلا نہیں پائیں گے، مہمان صحافیوں نے لاہورکے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سارک ملکوں میں امن ،خوشحالی اور استحکام کے لئے ضروری ہے ویزا پالیسیاں نرم کی جائیں۔

مزید خبریں :