پاکستان
07 جنوری ، 2013

نئے صوبوں کے قیام کیلئے پارلیمانی کمیشن نے مشاورتی عمل مکمل کرلیا

اسلام آباد…نئے صوبوں کے قیام کیلئے پارلیمانی کمیشن نے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔ رواں ہفتے کے آخر پر حتمی رپورٹ کی تیاری شروع کردی جائیگی۔سربراہ کمیشن سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے نئے صوبوں کے قیام کا بل منظور نہ کیاتونئے صوبے نہیں بن سکیں گے۔ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کا اجلاس سینیٹر فرحت اللہ بابر کی زیر صدارت پارلیمینٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے عبدالجبار عباسی ، سرائیکی وسیب موومنٹ کے شیخ بدر منیر اور تونسہ کے محمود نظامی نے پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تجاویزدیں۔ اجلاس کے بعد سینیٹر فرحت اللہ بابر نے میڈیاکوبتایاکہ عبدالجبار عباسی نے دونئے صوبوں یعنی بہاولپور اور سرائیکی صوبے کی تجاویزدی ہیں۔

مزید خبریں :