پاکستان
07 جنوری ، 2013

ساہیوال : لوڈ شیڈنگ کیخلاف مشتعل مظاہرین نے گیس کے دفتر پر ہلہ بو ل دیا

ساہیوال…ساہیوال میں گیس کی 24گھنٹے بندش پر مشتعل شہریوں نے سوئی گیس کے دفتر پر ہلہ بول دیا اور توڑ پھوڑ کے علاوہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا،گیس کے بل پھاڑ دئیے۔گیس بندش کیخلاف مظاہرے میں خواتین،بچوں اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی،مشتعل مظاہرین نے سوئی گیس آفس پر ہلہ بول دیا،عملے نے خود کو کمروں میں بند کر کے جان بچائی، مظاہرین نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، بل بھی پھاڑ دیئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ماہ سے گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

مزید خبریں :