پاکستان
07 جنوری ، 2013

طاہر القادری کا لانگ مارچ،وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

 طاہر القادری کا لانگ مارچ،وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں سردی کی شدید لہر ہو گی جس سے شرکاء کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کو ملنے والی دھمکیوں کا جائزہ لینے اور لانگ مارچ کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ لانگ مارچ کے شرکا کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے لانگ مارچ پرتحفظات ظاہرکیئے ہیں، طاہر القادری کو لانگ مارچ کیلئے متبادل جگہوں کی پیش کش کی ہے۔لانگ مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی پر مامور 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو خوراک،رہائش،لاجسٹک کی فراہمی کیلئے 25 کروڑ روپے درکار ہیں جس کیلئے وزارت خزانہ سے گرانٹ مانگی جائے گی۔

مزید خبریں :