04 ستمبر ، 2023
سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے لیے الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو 13 ستمبر کو الوداعی عشائیہ دیا جائے گا۔
نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔