کراچی: نارتھ ناظم آباد میں شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی

تینوں افراد کھارادر سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے: پولیس/ فائل فوٹو
تینوں افراد کھارادر سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک این میں شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کھارادر سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے،  نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے خرم شہزادکی حالت تشویشناک ہے جب کہ 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں زخمی افراد سے کوئی چھینا جھپٹی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :