06 ستمبر ، 2023
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جارہے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ انہیں تو شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔
جس کے بعد پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟
جس پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک حسین کی وجہ سے نہیں آتے کیونکہ سالک حسین کو وزیر بننےکا بہت شوق تھا۔