Time 08 فروری ، 2025
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 خوارج ہلاک
فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ آپریشن میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، خوارج برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مزید خبریں :