Time 06 ستمبر ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التوا ہے: رپورٹ— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التوا ہے: رپورٹ— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادمیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات کا اضافہ ہوا جس کے بعد زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی، زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے جبکہ زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التوا ہے۔

مزید خبریں :