پاکستان
08 جنوری ، 2013

ظفر علی شاہ آج شام نواز شریف سے ملاقات کریں گے

ظفر علی شاہ آج شام نواز شریف سے ملاقات کریں گے

نو شہروفیروز… نو شہروفیروز سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ظفر علی شاہ گذشتہ 6 ماہ سے چوہدری نثار کے ساتھ رابطے میں تھے۔وہ آج شام مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ظفر علی شاہ نوشہرو فیروز این اے212سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ظفر علی شاہ سنیئر سیاست دان ہیں جن کا کیرئیر کئی دہائیوں تک پھیلا ہواہے ،وہ انیس سو ستر میں سندھ اسمبلی کا حصہ رہے ، ظفر علی شاہ انیس سو چھیتر میں پیپلزپارٹی کے کاروان میں شامل ہوئے، وہ انیس سو پچیاسی میں غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخاب میں کامیاب ہوئے اور جونیجو کابینہ میں شامل تھے۔پی پی کے پلیٹ فارم سے ظفر علی شاہ پہلی بار انیس سو اٹھاسی میں نوشہروفیروز سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور جب سے اب تک انیس سو ستانوے کے سوا تمام انتخابات میں یہاں سے کامیاب ہوتے رہے ہیں ، بے نظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وزیرمملکت رہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔

مزید خبریں :